گورنر ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل گورنر ہاؤس سے رخصت ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل علی الصبح اہلخانہ سمیت ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ منتقل ہوئے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ روانگی سے قبل ایک ٹرک میں سابق گورنر کا ذاتی سامان بھی منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب اسپیکر سندھ آغا سراج درانی نے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
خیال رہے کہ دوروز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران اسماعیل کا بطور گورنر سندھ استعفیٰ منظور کیا تھا۔
کابینہ ڈویژن نےسابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
استعفیٰ منظور ہونے کے باجود بھی عمران اسماعیل گورنر ہاؤس میں رہائش پذیر تھے۔
واضح رہے کہ عمران اسماعیل نے 11 اپریل کو میاں محمد شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر گورنر سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Comments are closed.