کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
دورانِ سماعت عمران اسماعیل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے عمران اسماعیل کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔
پولیس نے عدالت سے عمران اسماعیل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو مسترد کر دیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کے لیے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں۔
یہ بات عمران اسماعیل نے پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ آفتاب صدیقی اپنی مرضی کے مالک ہیں، پارٹی چھوڑنے سے متعلق ان کا اپنا فیصلہ ہے۔
Comments are closed.