منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کی، مہنگائی کی وجہ یہی لوگ ہیں، 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے بھی انہوں نے پھینکا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک ڈیفالٹ کے کنارے پر پہنچایا، میڈیا کو زدوکوب کیا، دہشت گرد واپس لائے اور خارجہ پالیسی تباہ کردی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے کارکنوں کو لیڈرشپ کی خوبیاں بتادیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے سیاہ دور کی چند جھلکیاں تاریخ میں محفوظ ہیں، ان کے دور میں قانون یرغمال اور طیبہ گل جیسے مظلوم پی ایم ہاؤس میں محبوس تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہزارہ اور ساہیوال کے مظلوموں کو بھی انصاف نہ ملا، عمران نے ان کے بارے میں کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.