منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

افتخار کی محنت رائیگاں، پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 رنز سے ناکام

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی، 5 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔

لاہور میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوور میں 163 رنز بناکر پاکستان کو 164 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستانی ٹیم 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 24 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بناکر نمایاں رہے، فہیم اشرف 27، فخر زمان نے 17 اور شاداب خان نے 16 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے، جارح مزاج بیٹر افتخار احمد چھکا اور چوکا لگا کر گرین شرٹس کو جیت کے قریب لے آئے لیکن چوتھی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد بیٹنگ پر آنے والے حارث رؤف بھی میچ کی آخری گیند پر کیچ دے بیٹھے اور یوں پاکستان ٹیم 159 پر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، بیٹر چیڈ بوز کو 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ  ویل ینگ 17 رنز بنا سکے۔

ڈیرل مچل 33 بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے جبکہ کپتان ٹام لیتھم ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

اسی طرح کیویز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ 

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھ کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.