بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمان کے سلطان کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد نے انکا استقبال کیا

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ 

نیوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ 

بعدازاں خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے  عمان کے فرمانروا کا استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس دورے کا مقصد تعاون کا فروغ، تجارت اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.