بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کار چوری میں ملوث میاں بیوی سمیت سات ملزمان گرفتار

کراچی میں کار چوری میں ملوث میاں بیوی سمیت 7 ملزمان کو  گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے نشے کی لت کو پورا کرنے اور تفریح کے لیے کاریں چراتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان نشہ اترنے کے بعد گاڑیاں کہیں بھی چھوڑ دیتے تھے، انہوں نے 2 کاریں فروخت بھی کی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان  مجموعی طور پر 20 کے قریب گاڑیاں چوری کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.