قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹی ’عنایہ عماد‘ کی پیدائش ہوئی ہے۔
عماد وسیم نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بیٹی کے نام کے حوالے سے عماد وسیم نے بتایا کہ نومولود کا نام انہوں نے سیدہ عنایہ عماد رکھا ہے۔
اپنے پیغام میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید بھی کہا۔
یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
Comments are closed.