بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عماد وسیم بیٹی کو پہلی بار چڑیا گھر لے گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم اہلیہ کے ہمراہ اپنی بیٹی کو پہلی بار چڑیا گھر لے گئے۔

عماد وسیم نے اپنے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی فیملی فوٹوز شیئر کی ہیں۔

A post shared by Imad (@imadwasim)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عماد وسیم اور اُن کی اہلیہ کے ہمراہ اُن کی ننھی عنایا جھولے میں موجود ہے۔

عماد وسیم نے خوبصورت فیملی فوٹوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’وہ اپنی بیٹی عنایہ کی پہلی ٹرپ پر اُسے چڑیا گھر لے کر گئے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس پر اُن کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

قومی کرکٹر نے یہ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا ’فیملی ڈے۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹی کے نام کے حوالے سے عماد وسیم نے بتایا تھا کہ نومولود کا نام انہوں نے سیدہ عنایہ عماد رکھا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم گراؤنڈ کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی چھاگئے ہیں۔

یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.