بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی سد پارہ سمیت 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کیلیے آج پھرسرچ آپریشن

ملک کےعالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ سمیت 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے آج پھرسرچ آپریشن کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کیے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور آرمی کے دو ہیلی کاپٹر بلتر وسیکٹر پہنچ گئے ہیں جبکہ 4 مقامی کوہ پیماؤں کی مدد سے کچھ دیر بعد سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ہیلی کاپٹر سے 7 ہزار کلومیٹر تک سرچ آپریشن کے دوران موسم خرابی اور تیزہواؤں کے باعث کوہ پیماؤں کی تلاش میں شدید مشکلات کی وجہ سے سرچ آپریشن ناکام ہوگیا تھا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ عالمی شہریت کوہ پیما علی سدپارہ کی بحفاظت واپسی کیلئے آپریشن جاری ہے جبکہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قابل فخر ہیرو کی تلاش اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ الپائن کلب کی طرف سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے لیے آرمی کے دو ہیلی کاپٹر کام کر رہے ہیں۔ پائلٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جس حد تک ممکن ہو اونچائی پر پرواز کرے۔

The post علی سد پارہ سمیت 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کیلیے آج پھرسرچ آپریشن appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.