متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی کے والد اور سابق رکن قومی اسمبلی اخلاق حسین عابدی کراچی میں انتقال کرگئے۔
اخلاق حسین عابدی کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز 4 میں کل ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔
اخلاق حسین عابدی کےانتقال پر رہنما ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے اظہار افسوس کیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.