سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی طرف سے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا گیا۔
علی امین گنڈا پور کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7 اے ٹی اے کی دفعات ختم کر دی۔
اسپیشل جج نے کیس سیشن کورٹ بھکر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
اس سے قبل پولیس کی جانب سے عدالت سے علی امین گنڈا پور کے مزید 14روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
علی امین گنڈا پور کے وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کیس عام عدالت میں منتقل کیا جائے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف ضلع بھکر میں مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.