وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران ڈیم متاثرین کو پلاٹ دینے کا وعدہ کرلیا۔
میرپور آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ڈیم کے متاثرین کو پلاٹ دینے کا وعدہ کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت دیں گے، ہم جھوٹ نہیں بولتے تاکہ عوام کا دوبارہ سامنا کرسکیں۔
وفاقی وزیر نے دعویٰ سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو آزادی وزیراعظم عمران خان ہی دلائیں گے، وہ کہہ چکے کہ بھارت سے بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، 25 جولائی کو پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سےکامیابی دلائیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کا برا حال کیا ہے، دوسری طرف نواز شریف ملک سے باہر ہے اور کہتا ہے کہ میں بیمار ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ چکے کہ امریکا سے بات عوام کے مفاد کے لیے ہوگی۔
Comments are closed.