اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

علیم ڈار کے بیٹے کا ولیمہ، بابر اعظم تقریب میں توجہ کا مرکز

آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آئی سی سی امپائر علیم ڈار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں سمیت زندگی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

کپتان بابر اعظم تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، شرکاء انکے ہمراہ تصاویر بنواتے رہے۔

سابق کپتان اظہر علی اور کرکٹر عابد علی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود اور سابق منیجر اظہر زیدی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.