اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

مہنگائی پر وزیراعظم شہباز شریف بھی رو رہے ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی پر وزیراعظم شہباز شریف بھی رو رہے ہیں۔

سراج الحق نے ملتان اور لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور پیٹرول قیمتوں سے متعلق ایک بیان بھی جاری کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی نے قانون اور عوام کی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کبھی نواز شریف تو کبھی عمران خان کہتا ہے مجھے کیوں نکالا، اب شہباز شریف بھی یہی کہیں گے کہ انہیں کیوں نکالا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ پاکستان کو کس نے برباد کیا؟ کون ذمے دار ہے؟ ملک میں مہنگائی پر وزیراعظم بھی رو رہے ہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت ریلوے، ایئرپورٹ سمیت دیگر ادارے بیچنا چاہتی ہے، ہم کسی کو بھی ادارے بیچنے نہیں دیں گے۔

سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹیکس اور گیس کی قیمت بھی بڑھانی پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ سمیت سب نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی میں حکمرانوں نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرایا، اب آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا احتساب کرنے والا کوئی نہیں، یہ خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران امریکا جاتے ہیں لیکن ایک بار بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات نہیں کرسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.