بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علیم خان کی قومی ٹیم کو سیریز میں کامیابی پر مبارکباد

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

علیم خان نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی اچھی پرفارمنس اور جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

علیم خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر ٹیم گرین کو مبارکباد۔‘

انہوں نے دونوں ٹیموں کی میچ میں عمدہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’دونوں جانب سےاچھی سیریز کھیلی گئی اور پاکستان کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی‘

دوسری جانب علیم خان قومی ٹیم کی سیریز میں شاندار کامیابی پرخوشی میں ایک غلط فہمی کا بھی شکار ہوگئے ہیں ۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس پر معترف ہیں۔

علیم خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے بابر کے لیے مزید لکھا کہ ’اسی طرح جیتتے رہیں تاکہ ہم فخر کرتے رہیں ۔‘

 یہاں یہ بات قبلِ ذکر ہے کہ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ابھی تک ون ڈے کرکٹ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی ہی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دوسرا نمبر ہے پہلا نہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.