پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن عبدالعلیم خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے خارج کرنے پر ترجمان کی وضاحت سامنے آگئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کا نام کبھی بھی ای سی ایل میں نہیں رہا۔
علیم خان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی خبر بےبنیاد ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکال دیے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام بھی ای سی ایل سے خارج کردیئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج کرنے کا یہ سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان اور احسن اقبال کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔
Comments are closed.