وزیراعظم عمران خان سے علماء کرام نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور علامہ طاہر اشرفی کی موجودگی میں ملاقات کرنے سے انکار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے علماء کا مطالبہ مان لیا اور فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کو اجلاس میں آنے سے روک دیا۔
علماء نے وزیراعظم پر واضح کیا کہ یہی دو شخصیات ہیں، جن کے بیانات حالات بگاڑ رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے صورتحال پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیا، شیڈول نیوز کانفرنس بھی نہیں کی، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے میڈیا کا سامنا کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے صحافی کے ملاقات میں پیشرفت سے متعلق سوال پر جواباً کہا پیشرفت ہی پیشرفت ہے۔
وزیراعظم نے ملاقات میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی سفیر کو نکالا نہیں جاسکتا ہے جبکہ سعد رضوی کے مقدمات عدالتوں میں ہیں، وہ انہیں رہا کردیں تو کوئی اعتراض نہیں۔
Comments are closed.