لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ کے اطراف شدید دھند برقرار ہے، جس کے باعث اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔
انکوائری ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 اور غیر ملکی ایئر لائن کی ریاض سے آنے والی پرواز 317 منسوخ ہوگئی ہے۔
غیر ملکی ایئر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 520، غیر ملکی ایئر لائن کی ریاض جانے والی پرواز 318 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 منسوخ کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ غیر ملکی ایئر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 521 منسوخ ہوگئی ہے۔
انکوائری ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 410 پانچ گھنٹے اور غیر ملکی ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 715 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ غیر ملکی ائیر لائن کی کراچی جانےوالی پرواز 401 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
Comments are closed.