وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی ذات تضادات کا مجموعہ ہے، انہیں بھارتی، اسرائیلی اور امریکی شہریوں نے فنڈنگ کی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نہ صرف بہتری آئی بلکہ ڈالر کا ریٹ بھی گرا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.