منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

عطا تارڑ نے عمران خان کو پاکستانی تاریخ کا بزدل ترین آدمی قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے عمران خان کو پاکستان کی تاریخ کا بزدل ترین آدمی قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں عطاتارڑ نے کہا کہ عمران خان چوہوں کی طرح بیڈ کے نیچے چھپے ہوئے ہیں، یہ ملکی تاریخ کے بزدل ترین آدمی ہیں۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس سے گزارش ہے کہ حالات مت بگاڑیں، ہوسکتا ہے عمران خان خود گرفتاری دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں روپوش ہے، خود کو کمرے میں بند کر رکھا ہےاور قوام کے بچوں اور عورتوں کو کہتا ہے آجاؤ میری ڈھال بن جاؤ۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کا وارنٹ آتا ہے تو انہیں مختلف بیماریاں ہوجاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس وارنٹ کی تعمیل وہیں کراتی ہے جہاں آپ رہائش پذیر ہوں، آپ جلسے اور ریلی کے لیے بیمار نہیں، عدالت جانے کے لیے بیمار ہیں۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ آپ کی پیشی ہے، وارنٹ ہیں، آپ کو جانا پڑے گا، آپ پہلے بھی تاریخ پر نہیں آئے، آپ کو لانے کا کیا طریقہ ہے؟ بتا دیں۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ الیکشن جیتنے کےلیے میدان میں اترچکی، بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں غلیل اور پتھروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے گرفتاری دے دیں اورقانون کا سامنا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.