بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

عطاء تارڑ کا عامر کیانی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے عامر کیانی کے خلاف ادویات کا کیس کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر کیانی کے خلاف ادویات کا کیس کھول کر انہیں گرفتار کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کہتے ہیں کہ عمران خان کی ناک کے نیچے اسکینڈل ہو رہے ہیں، حفیظ شیخ کو یوٹرن لیتے ہوئے ہٹا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ احد خان چیمہ شہباز شریف کے خلاف بیان نہ دینے پر قید ہیں، احد چیمہ نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گا، شہباز شریف کے خلاف ایک لائن بھی لکھ کر نہیں دوں گا۔

ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا عطا تارڑ کو کون سے تھانے میں متنقل کیا گیا ہے ۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ نیب کو بجلی منصوبوں میں چوری نظر نہیں آتی، ندیم بابر کے بجلی کے کارخانے ہیں، وہ کرپشن میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چوری کی وجہ سے ادویات 5 سو گنا مہنگی کر دی گئیں، ندیم بابر اور جہانگیر ترین کو گرفتار کیا جائے اور ان سے ریکوری کی جائے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں، جب ہم کہتے تھے کہ مہنگائی نے لوگوں کو مار دیا تو آپ کو سمجھ نہیں آتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کرپشن کرتے ہیں، اوپر سے چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں، سرکاری خزانے کی چوری نیب کو نظر نہیں آتی۔

نون لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عامر کیانی کو گرفتاری کرکے انہیں کسی تحقیقاتی ادارے کو ریمانڈ پر دیں، ان لوگوں نے ڈھائی سال میں پاکستان کو تماشہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹا چوری اور ادویات چوری سے ثابت ہوا کہ آپ سب سے بڑے چور ہیں، یہ کہیں گے کہ عمران نیازی چور ہے، اس کی جیب بھرنے کیلئے چوری کی۔

عطاءاللّٰہ تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، ان کے احتساب کا وقت آنے والا ہے، شہزاد اکبر کو بھاگنے نہیں دیں گے، تمہارا نام بھی ای سی ایل میں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.