کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کو ایک اور کیس میں بری کردیا۔
عدالت نے عزیر بلوچ و دیگر کے خلاف ایک اور کیس کا فیصلہ سنادیا۔
فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ پراسکیوشن عزیر بلوچ و دیگر کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔
پولیس کی جانب سے عزیر بلوچ کے خلاف اقدام قتل، دھماکا خیز مواد رکھنے سمیت متعدد الزامات تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف نیپئر تھانے میں 2012 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت میں عزیر بلوچ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایک گواہ نے بھی اپنے بیان میں ملزم عزیر بلوچ کا نام نہیں لیا۔
خیال رہے کہ عزیر بلوچ کے خلاف 50 سے زائد مقدمات ہیں جبکہ اب تک انہیں 19 مقدمات میں بری کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed.