ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

عرفان محسود نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے بھارت کےکھلاڑی روہتاش چوہدری کا گینیزبک عالمی ریکارڈ توڑدیا ۔

روہتاش چوہدری نے80 پاونڈوزن کےساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کئےتھے جبکہ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کرکے ریکارڈاپنےنام کرلیا۔

جنوبی وزیرستان  سےتعلق رکھنے والےمارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کرکے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑدیا۔

روہتاش چوہدری نے2016 میں 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کئےتھے۔

عرفان محسود کے مطابق گنیز بک آف ورلڈریکارڈ نےای میل کےذریعہ ریکارڈکی تصدیق کردی ہے ۔

عرفان کامجموعی طورپریہ 41 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ ہے جبکہ اس سے پہلےعرفان محسودامریکا، برطانیہ،عراق،اٹلی، فلیپائن، مصر،انڈیاکےکئی ریکارڈز پاکستان کےنام کرچکاہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.