بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عذیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے عذیر بلوچ کے خلاف دو مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے دونوں مقدمات کلری تھانے میں درج تھے، وکیل ملزم نے بتایا کہ دونوں مقدمات میں تین ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔

وکیل ملزم نے کہا کہ بری ہونے والے دیگر تین ملزمان میں طارق سیاپا، سعید پٹھان اور عمر کچھی شامل ہیں،عمر کچھی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات 2009 ء اور 2007 ء میں درج کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ عذیر بلوچ کو 60 سے زائد مقدمات میں سے 11 مقدمات میں بری کیا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.