مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کے مجرموں کے معاملے پر قوم بشیر میمن کے ساتھ کھڑی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ قوم بشیر میمن کے ساتھ کھڑی ہے اور مطالبہ کرتی ہے عدلیہ کے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ حکومت کو اب بشیر میمن کی جائیداد اور فیکٹری یاد آئی ہے؟
ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور کرپٹ ٹولہ بشیر میمن کو صرف کا انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک انصاف نہیں ہوگا، بشیر میمن کے الزامات پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نہیں ہوگا، چوروں کو چین نہیں لینے دیں گے۔
Comments are closed.