whatsapp groups for hookups hookup Mount Ephraim farm girl hookup hookup que significa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدلیہ کو طاقت کے مراکز سے بے خوف ہو کر فیصلے کرنے چاہئیں، جسٹس مقبول باقر

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ عدلیہ کو طاقت کے مراکز سے بے خوف ہو کر فیصلے کرنے چاہئیں، آزاد عدلیہ ہی ہر طرح کے دباؤ سے آزاد رہ سکتی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد تقریب سے خطاب میں جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ جج کی آزادی بھی عدلیہ کی ہی آزادی ہے، جج کو حکومت اور سیاسی گروہوں سے بھی آزاد رہنا چاہیے۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ فوجداری نظام عدل میں اصلاحات کرنے جارہے ہیں، اصلاحات کے بعد9 ماہ میں مقدمے کا فیصلہ ہوسکے گا۔

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ جج کو کسی دوسرے جج کے دباؤ سے بھی آزاد رہنا چاہیے اور اپنی آزادانہ سوچ سے فیصلے کرنے چاہئيں۔

انہوں نے کہا کہ غیر جانب دار سوچ والے جج کو حساس مقدمات سے الگ کرنا عدلیہ کے تقدس پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.