سپریم کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ عدلیہ کو طاقت کے مراکز سے بے خوف ہو کر فیصلے کرنے چاہئیں، آزاد عدلیہ ہی ہر طرح کے دباؤ سے آزاد رہ سکتی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد تقریب سے خطاب میں جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ جج کی آزادی بھی عدلیہ کی ہی آزادی ہے، جج کو حکومت اور سیاسی گروہوں سے بھی آزاد رہنا چاہیے۔
جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ جج کو کسی دوسرے جج کے دباؤ سے بھی آزاد رہنا چاہیے اور اپنی آزادانہ سوچ سے فیصلے کرنے چاہئيں۔
انہوں نے کہا کہ غیر جانب دار سوچ والے جج کو حساس مقدمات سے الگ کرنا عدلیہ کے تقدس پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔
Comments are closed.