عدلیہ کو مبینہ طور پر اسکینڈلائز کرنے کے الزام میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کل (جمعے) کو سماعت کریں گے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، دونوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہد خاقان اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.