رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ قانون بنانا قومی اسمبلی کا کام ہے، عدلیہ آئین کی وضاحت اور تشریح کرتی ہے، عدلیہ خود قانون بنانے بیٹھ گئی تو پارلیمنٹ کیا کرے گی۔
مولابخش چانڈیو نے نمازِعید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کئی عیدیں غمگین گزریں اور آج کی عید بےچین گزر رہی ہے، پہلی بار سپریم کورٹ کے مدمقابل سیاسی قوتیں ہیں، سپریم کورٹ کو قانون ساز اسمبلی کا فیصلہ ماننا ہے۔
مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ قانون بنانا قومی اسمبلی کا کام ہے، عدلیہ آئین کی وضاحت اور تشریح کرتی ہے، عدلیہ قانون ساز اسمبلی کے مدمقابل کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے خطرہ بن گئے ہیں، پاکستان کی ساری بے چینی کا ذمہ دار خان صاحب کو ٹھہراتا ہوں، عمران خان ملک کو جس نہج پر لے کر جا رہے ہیں وہاں سے واپسی ممکن نہیں۔
مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جو حالات ورثے میں ملے ہیں اس کے ذمہ دار خان صاحب ہیں۔
Comments are closed.