ایم کیو ایم کی نو منتخب سینیٹر خالدہ اطیب نے علمائے کرام کے مشورے کی روشنی میں حلف برداری اور سینیٹ ووٹنگ کیلئے اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر امین الحق نے بتایا کہ خالدہ اطیب شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے سینیٹ میں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں گی۔
رہنما ایم کیوایم کشور زہرہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ خالدہ اطیب نے فیصلہ علمائے کرام کے مشورے کی روشنی میں کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خالدہ اطیب اپنے بیٹے کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوں گی۔
کشور زہرہ کا مزید کہنا تھا کہ خالدہ اطیب سینیٹ کے سیشن میں عدت مکمل کرنے کے بعد حصہ لیں گی۔
واضح رہے کہ خالدہ اطیب سندھ سے خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔
Comments are closed.