اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

عدالت کا میئر الیکشن میں تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے میئر اور ٹاؤنز الیکشن میں تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں یو سی چیئرمین کو میئر الیکشن میں ووٹنگ سے روکنے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

پولیس اور سندھ حکومت نے 4 گرفتار یو سی چیئرمینز کی فہرست عدالت  میں پیش کی۔

پولیس نے بتایا کہ فردوس شمیم، عمر دروز، سید امجد اور محمد مصطفٰی مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فردوس شمیم نقوی این آئی سی وی ڈی سکھر میں زیرِ علاج ہیں۔

جس کے بعد عدالت نے سندھ حکومت کو گرفتار منتخب نمائندوں کو بحفاظت سٹی کونسل پہنچانے کا حکم دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.