فریئر ہال سمیت آثار قدیمہ میں شامل دیگر عمارتوں میں نئی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فریئر ہال کی حدود میں نئی تعمیرات پر مرتضیٰ وہاب سے وضاحت طلب کرلی۔
عدالت نے مرتضیٰ وہاب کو شہر میں ہیریٹیج عمارتوں میں مداخلت سے بھی روک دیا۔
عدالت نے فریئر ہال میں تعمیر ہونے والا گیٹ فوری توڑنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے فریئر ہال کا نیا تعمیر ہونے والا گیٹ مسمار کرکے رپورٹ طلب کرلی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق آثار قدیمہ قرار دی گئی عمارتوں میں نئی تعمیرات نہیں کی جاسکتیں۔
Comments are closed.