بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت نے کلبھوشن کو وکیل کی فراہمی کی ایک اور مہلت دیدی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوش جادھو کو وکیل کی فراہمی ایک اور مہلت دے دی۔

اٹارنی جنرل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ بھارت چاہتا ہے قونصلر رسائی کے نام پر ان کے نمائندے اکیلے کل بھوشن سے ملیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی نمائندوں کو کلبھوشن کے ساتھ اکیلے کمرے میں نہیں چھوڑ سکتے۔

اٹارنی جنرل نے یہ بھی کہا کہ کچھ پتا نہیں وہ اکیلے مل کر کلبھوشن کے ساتھ کیا کردیں  وہ اکیلے میں اس سے محض ہاتھ ملا کر کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو وکیل کی فراہمی کے کیس میں اٹارنی جنرل نے دلائل دے دیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو وکیل فراہم کرنے کے لیے عدالتی حکم پر بھارت کو پیغام پہنچایا گیا لیکن بھارت کا کوئی جواب نہیں آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.