اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ہیں، تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
اینٹی کرپشن کی دو خصوصی ٹیموں نے عثمان بزدار کے بھائیوں عمر، طاہر، جعفر اور ایوب کی ڈی جی خان اور تونسہ میں رہائش گاہوں پر چھاپے مارے لیکن وہ غائب ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ضمانت پر ہیں، اس لیے انہیں گرفتار نہیں کیا جارہا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عثمان بزدار اور ان کے 4 بھائی دو مقدمات میں مطلوب ہیں، ان پر 900 کنال سرکاری اراضی جعل سازی سے اپنے نام منتقل کروانے کا الزام ہے۔
Comments are closed.