بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان بزدار نے 12 سالہ محنتی بچی کی زندگی بدل دی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف 12 سال کی عمر میں بہن بھائیوں اور ماں باپ کا سہارا بننے والی بچی کی زندگی  بدل دی۔

 چند روز قبل سوشل میڈیا پر فاطمہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں یہ 12 سالہ بچی لبرٹی میں کھلونے بیچتی دکھائی گئی۔

فاطمہ کے والد شدید بیماری کی وجہ سے کام نہیں کرسکتے تھے۔ غربت کا یہ عالم تھا کہ فاطمہ کی فیملی کے پاس رہنے کیلئے چھت تک نہ تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ویڈیو کا نوٹس لیا اور فاطمہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک بھجوایا۔ اس کے ساتھ ساتھ رہنے کے لئے اٹیچ باتھ کے ساتھ ایک عدد کمرہ بھی مہیا کیا۔

اس کمرے میں ایک چھوٹا سا کھوکھہ بھی بنایا گیا ہے تاکہ فاطمہ کے والد یہاں بیٹھ کر کھلونے بیچ سکیں اور ننھی بچی اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر بچی کے بھائی کو واسا میں نوکری بھی دی گئی ہے۔ کھلونوں سے کھیلنے کی عمر میں کھلونے بیچ کر اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے والی بچی کی تقدیر بھی بدل گئی اور فیملی کو سہارا بھی مل گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.