ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار دور حکومت میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات 76 فیصد تک کم ہوچکے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر وزیر اعلیٰ آفس کے اخراجات پبلک کردیے گئے ہیں۔
فیاض چوہان نے کہا کہ سابق دور2017-18ء میں وزیر اعلیٰ آفس میں 173 گاڑیاں زیر استعمال تھیں،2020-21ء میں صرف 110 گاڑیاں زیراستعمال ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ 2017-18ء میں گاڑیوں کی مرمت پر 4کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، 2020-21ء میں اخراجات صرف ڈیڑھ کروڑ روپے تک محدود رہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2017-18ء میں سی ایم آفس کی گاڑیوں میں 3لاکھ 72 ہزار لیٹر آئل استعمال ہوا، جبکہ 2020-21ء میں صرف 2 لاکھ 28 ہزار لیٹر آئل استعمال ہوا۔
Comments are closed.