کہاوت ہے ’کیچز ون میچز‘ لیکن پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی عبداللّٰہ شفیق نے تو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کیچ چھوڑنا عادت ہی بنالی ہے۔
میلبرن میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں عبداللّٰہ شفیق نے 20 رنز پر مچل مارش کا آسان کیچ گرا دیا۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس میں عبداللّٰہ شفیق نے کہا تھا کہ کیچز ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے۔
مچل مارش کیچ ڈراپ ہونے کے بعد وکٹ پر ڈٹ گئے۔ آسٹریلیا کی میچ پوزیشن بھی مستحکم ہوگئی، اس سے پہلے عبداللّٰہ شفیق نے دو اور آسان کیچ ڈراپ کیے تھے۔
میلبرن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 187 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 241 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
Comments are closed.