پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عبدالقادر مندوخیل کی جیت پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے حلقہ این اے 249 کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی والوں کا شکریہ اور ضمنی انتخابات میں جیت پرجیالوں کوسلام۔
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عبدالقادر مندوخیل حلقے کے عوام کی خدمت پر بھرپور توجہ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے عہدے دار آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔
آصف زرداری کا پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق کہنا تھا کہ بلاول بھٹو شہید نانا اور شہید والدہ کے منشور پر ثابت قدم ہیں۔
Comments are closed.