پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتانوں عبدالحفیظ کاردار اور یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید دو کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی نے یہ اعلان پاکستان کے پہلے ٹیسٹ میچ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔
فضل محمود، عبدالقادر، حنیف محمد، ظہیر عباس، جاوید میاں داد، وسیم اکرم اور وقار یونس بھی ہال آف فیم کا حصہ ہیں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہال آف فیم کا مقصد رول ماڈلز کی کامیابیوں کو سراہنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ کاردار نے پاکستان کو کرکٹ کا خواب دکھایا جبکہ یونس خان نے تینوں طرز کی کرکٹ میں لاجواب کامیابیاں سمیٹیں۔
عبدالحفیظ کاردار کے بیٹے شاہد کاردار کا کہنا ہے کہ اے ایچ کاردار کے پی سی بی ہال آف میں شامل ہونا ہمارے لیے قابل فخر ہے۔
اس موقع پر سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ ہال آف فیم کی فہرست میں آنا ان کے لیے اعزاز ہے۔
Comments are closed.