بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عام انتخابات کا سوچ کر ہی کٹھ پتلیوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، فواد چوہدری

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کے انجام کے بعد عام انتخابات کا سوچ کر ہی کٹھ پتلیوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ 

حکومتی اتحادیوں کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عبرتناک شکست نے 13 جماعتی اتحاد کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بری طرح مجروح کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں مرکزی حکومت تو پہلے ہی سے وینٹی لیٹر پر ہے۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ طے کرنا ان کے بس میں ہی نہیں کہ انہوں نے کتنی دیر رہنا ہے، یہ فیصلہ ہمیں ہی کرنا ہے مگر ابھی ان کو موقع دے رہے ہیں کہ کچھ عقل کا فیصلہ کرلیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام نے دو ٹوک فیصلہ سنایا کہ وہ عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ فوری صاف شفاف انتخابات عمران خان کے بیانیے کا کلیدی جز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنگین ترین سیاسی عدم استحکام اور روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ باعث تشویش ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک و قوم کو عوام کے مسترد شدہ کرپٹ گروہ کی ضد کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی انتخاب میں جائیں گے، انجام اس سے بھی عبرتناک ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر اپنی مرضی کے فیصلوں کے لیے دباؤ ان کے کسی کام نہیں آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو قوم اب تک مشرف کا این آر او نہیں بھولی وہ این آر او ٹو بھی نہیں بھلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر کے پاکستان کو بحران سے نکلنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو مزید یرغمال بنانے کی کوشش کی تو فیصلہ عمران خان کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.