بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت کا پوسٹمارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم، بشریٰ اقبال نے کیا کہا؟

رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیے جانے پر بشریٰ اقبال کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔

عامر لیاقت کی پہلی و سابقہ اہلیہ، معروف اسلامک اسکالر و میزبان بشریٰ اقبال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

بشریٰ اقبال کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ہمیں مرحوم عامر لیاقت کے کیس میں کامیابی ملی ہے، الحمدللّٰہ، اللّٰہ نے حق کو سرخرو کیا۔

بشریٰ اقبال کا مزید کہنا ہے کہ معزز عدالت نے نظرثانی کی اجازت دیتے ہوئے مجسٹریٹ کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے، عامر لیاقت کی میت کو نہیں نکالا جائے گا‘۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کی جانب سے  عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

عدالت نے عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک شہری کی جانب سے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ عامر لیاقت کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.