رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے ملک چھوڑنے سے پہلے اپنے بچوں کے نام ایک جذباتی پیغام دیا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کچھ قرض ہیں ان کو جلد ادا کردوں گا، ابھی میرے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں اور میں ملک چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔
عامر لیا قت نے اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دعا تم لمس سے پڑھ کر ایک شاندار مقام حاصل کروگی، جبکہ احمد تم بڑے انجینئر بنو گے ، تمھارا باپ بے قصور تھا ، مگر تم نہ پہلے سمجھے تھے اور نہ اب سمجھوگے، اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دعا! آپ میری عزت کریں یا نہ کریں، آپ کے پچھلے اسکول کے استاد نے کلاس میں مجھے ڈیڈ مین کہا اور آپ خاموش رہیں یا پھر آپ وقتاً فوقتاً اپنے والد کو برا بھلا کہتی رہیں، لیکن میں ہمیشہ آپ سے محبت کرتا رہوں گا۔
عامر لیاقت نے مزید کہا کہ میں تم دونوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ کسی بھی قیمت پر اپنی ماں کی عزت کرنا نہ چھوڑنا، جب کبھی بھی انہیں ضرورت ہو، ان کا خیال رکھنا۔
Comments are closed.