متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عامر خان کی پارٹی سے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان کے ایم کیوایم پاکستان سے علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے دمیان مذاکرات میں بریک تھرو ہوگیا، دونوں پارٹیز کے وفد کی ملاقات طے پا گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.