عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں ساڑھے 5 فیصد سے زائد گر گئیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آ گئی، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہو کر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کے سبب ہے۔
اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹر قیمت میں واضح کمی ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.