بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔

پروگرام’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے والا ملک ہے، تیل درآمد کرنے والے ملکوں میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اس عمل سے تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا تاہم اس بار ہم نے تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ میں ایک رپورٹ ہے، جس کے مطابق پاکستان رہائش کے حوالے سے بھی دنیا کا سب سے سستا ملک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.