عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن شپ اس سال نومبر میں قطر میں ہوگی، پاکستان کے محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے۔
اس بات کا فیصلہ انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن اور ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈز اسپورٹس کے سالانہ اجلاس میں ہوا۔
اجلاس میں آئندہ ہونے والے ایونٹس کی تاریخوں اور مقامات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔
آئی بی ایس ایف کے کلینڈر کے مطابق عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن شپ کے علاوہ نومبر میں قطر میں انڈر 21 مینز اور وویمن کی عالمی چیمپئن شپ بھی کھیلی جائے گی۔
اگلے برس جولائی میں ورلڈ سکس کا انفرادی اور ٹیم ایونٹ متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
جولائی میں ہی رومانیہ میں ورلڈ انڈر سکسٹین اور انڈر 21 کے ایونٹ ہوں گے، ستمبر 2022ء میں بھارت میں مینز اور وویمن کی عالمی بلیئرڈز چیمپئن شپ ہوگی۔
ایشین کنفیڈریشن کے تحت جو مقابلے ہوں گے، اُن میں ایشین مینز جونیئر انڈر 21 اگلے سال جون سے قبل ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔
ایشین سکس ریڈ انفرادی اور ٹیم ایونٹ بھی اگلے برس جون سے قبل دبئی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایشین انڈور گیمز تھائی لینڈ میں جولائی میں ہوں گے۔
Comments are closed.