پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عاصمہ جہانگیر کی برسی کے موقع پر کہنا ہے کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر ایک باوقار خاتون اور نڈر ایکٹوسٹ تھیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی تیسری برسی کے موقع پر پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ان لوگوں میں سے ایک تھیں، جنہوں نے پاکستان میں مقدس گائے بننے کی خواہشمند مخصوص سوچ کے ارادوں کو چیلینج کیا، وہ جمہوریت کی وکیل تھیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ کرنے والی توانا آواز تھیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور عاصمہ جہانگیر پاکستان کے نظام حکومت و انصاف میں موجود خرابیوں کو درست کرنے کے معاملے پر مستقل اتحادی تھے۔
انہون نے مزید کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جمہوری قوتوں کی جدوجہد کی تاریخ ان کے زکر کے بغیر نامکمل رہے گی۔
Comments are closed.