سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ملک کے سینئر معروف صحافی اور سابقہ نگراں حکومت کے وفاقی وزیر عارف نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عارف نظامی انتقال کی خبر سُن کو بہت دُکھ ہوا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عارف نظامی صحافت کے میدان میں ایک شبیہہ تھے اور ہمیشہ سنسنی خیزی پر فوقیت رکھتے تھے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اللّہ تعالٰی اُن کی مغفرت فرمائے اور اُن کے غمزدہ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
واضح رہے کہ ملک کے سینئر معروف صحافی اور سابقہ نگراں حکومت کے وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کرگئے۔
بھانجے بابر نظامی کے مطابق عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
Comments are closed.