صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری سے بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔
عارف علوی اور مولانا محمد حنیف جالندھری کے درمیان ہونے والی گفتگو میں بتایا گیا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان حفاظتی تدابیر پر عمل کے لیے مدارس کو خطوط لکھ چکا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئمہ کرام مساجد میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی تاکید کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے مختلف مکاتب فکر کے علما کرام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، عارف علوی نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروانے کے لئے علماء سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.