بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طلبہ اسکالر شپ کیلئے گھر بیٹھے درخواست دے سکیں گے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت کے رحمت اللعالمین ﷺ  اسکالرشپ پروگرام  کیلئے طلبہ گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وسائل سے محروم طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا مقصد معاشی سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وظائف کی منصفانہ شفاف تقسیم کیلئے ویب پورٹل لانچ کیا گیا ہے۔

حکومت نے کم آمدنی والےگھرانوں کےطلبہ کیلئے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ ملک میں نظام تعلیم میں اصلاحات کی جامع پالیسی کے ضمن میں حکومت نے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام کے تحت ملک بھر میں کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے متعدد اسکالرشپ پروگراموں کا آغاز کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکالر شپ تمام پاکستانی طلبہ کے لیے ہے، اسکالر شپ میرٹ پر دی جائیں گی، پاکستان میں کبھی اس سطح کی اسکالر شپ نہیں دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.